گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف رپورٹ طلب

پیر 21 فروری 2022 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سیرپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے حکم دیا کہ جو افسران اور اہلکار گٹکے کی خریدو فروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔گٹکا اور ماوا فروشوں کی پولیس سرپرستی پر عدالت نیتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گٹکے، ماوے کی فروخت سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سوال کیا کہ ایسے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی پولیس نے بتایا کہ گٹکا اور ماوا فروشوں سے ڈیلنگ کرانے والے ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔آصف بگھیو کی وائرل ویڈیو فرانزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آصف بگھیو کے علاوہ بھی جو پولیس اہلکار اور افسران اس دھندے میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے 18 اپریل کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔