لاہور ، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر

جمعہ 11 مارچ 2022 00:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2022ء) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواستگزار احسن عابد نے موقف اختیار کیا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کا نام پنڈورا پیپرز، سوئس پیپرز میں بھی آیا، خسرو بختیار نے این اے 177 رحیم یار خان اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 رحیم یار خان سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا، خسرو بختیار وفاقی وزیر اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت صوبائی وزیر ہیں، دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے،استدعا ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے، خسرو بختیار اور ہاشم جواں کے خلاف مرکزی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائی