Live Updates

مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال بھی منحرف اراکین میں شامل

تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کوئی پیسے نہیں لیے ،جو الزام لگا رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا ، بیان

جمعہ 18 مارچ 2022 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2022ء) مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال بھی منحرف اراکین میں شامل ہوگئے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ میں مظفر گڑھ سے این اے 186 حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں سورة یاسین ہاتھ میں رکھ کر کہتا ہوں میں نے کسی سے کوئی پیسے نہیں نہیں لیے ،جو وزاراء ارسطو الزام لگا رہے ہیں کہ پیسے لیے اس الزام کو مسترد کرتا ہوں ، میں نے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کوئی پیسے نہیں لیے ،جو الزام لگا رہے ہیں اللہ تعالیٰ انھیں پوچھے گا ۔

انہوںنے کہاکہ میں اپنے ضمیر اور عوام کی رائے ووٹ کا فیصلہ کرونگا۔ انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال میں عمران خان کی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ،میں ان تین سالوں میں اپنے حلقے کے عوام کا ایک کام بھی نہیں کروا سکا ،مہنگائی عروج پر ہے ہر چیز مہنگی ہوئی ہے،کسان پریشان ہیں انھیں کھاد نہیں مل رہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات