وزیر اعظم کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری ملک سے محبت کا بے پناہ اظہار ہے ،حاجی شرافت اکاخیل

بدھ 13 اپریل 2022 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر وNA-242 سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے حاجی شرافت اکاخیل نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے سب سے پہلے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر آمد اور فاتحہ خوانی اس بات کی غمازی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے سچی لگن اور ملک سے محبت کا بے پناہ اظہار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مزار قائد آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ملک بالخصوص کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی کردار کے باعث عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کراچی کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا مزار قائد آنے پر شاندار استقبالیہ کیا گیا۔

استقبالیہ میں علی اکبر گجر، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، نہال ہاشمی، ناصر الدین محمود، حاجی طیب زر، گل اکاخیل، روزی خان کاکڑ، رانا وارث، گل مروت، اسلم خٹک، قاضی زاہد، حاجی پرویز تنولی، عارف کیانی، ازہر شاہ ہمدانی، شبیر احمد خان، عارف کامران، جہانزیب، خورشید ہزاروی، طارق خان، اخلاق آرائیں، وقار خان، واجد ہاشمی، محمد یوسف تنولی،محمد جاوید میاں، طاہر آرائیں، مشتاق احمد عباسی، صادق بٹ، نوشاد تنولی، علی عاشق گجر، جاوید نیازی، فاروق الیاس، عبدالمالک ، عبدالوحید رزاق، سردار نذیر خان، میر اعظم شاہ، فہد شفیق، جمیل اشرفی، ساجد شاہ، نور عالم، خرم عباس بھٹی، محمد شفیق، سورٹھ تھیبو، پروین بشیر، شاہدہ انوار، لعل بلوچ، نادیہ خان، شبانہ، زیبا ودیگر بڑی تعداد میں لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔