Live Updates

جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پیر صاحب پگارا نے واضع ہدایت کی ہے کہ سیاسی میدان خالی نہی چھوڑنا چاہیی:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

ہفتہ 23 اپریل 2022 00:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2022ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پیر صاحب پگارا نے واضع ہدایت کی ہے کہ سیاسی میدان خالی نہی چھوڑنا چاہیے اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کی جایں ، صوبائی الیکشن کمیشن سے جواب طلبی کے لیے آئے تھے کہ کس قانون کے تحت انتخابات کروائے جارہے ہیںکیونکہ سپریم کورٹ کے واضع احکامات تھے کہ بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے آئین سے متصادم اور عوام دشمن شقیں ختم کرنے کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیجی ڈی اے کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ دو ہفتے پہلے سندھ حکومت نے کہا تھا کہ ہم بلدیاتی انتخابات نہیں کرواسکتے تو اچانک کیسے اعلان ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نئے اتحادیوں سے مل کر بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، ہم اتحادیوں سے مل کر جدوجہد کریں گے ، جی ڈی اے نے عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑا۔

ایم پی اے حسنین مرزا نے کہا کہ ہم آئین پر عمل کرتے ہے ، پیپلز پارٹی عوام دشمن بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میہڑ کے قریب پورا گاؤں جل گیا ، معصوم بچے جل گئے ، مگر سندھ حکومت غائب رھی ، عرفان اللہ مروت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہیجو قانون بنایا گیا تھا وہ قانون آئین کے منافی ہے۔ ایم پی اے شہر یار خان مہر نے کہا کہ اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیکر عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات