اوکاڑہ، چودھری رضوان احمد جماعت اسلامی مرکزی مجلس شوری کے رکن منتخب

پیر 9 مئی 2022 23:28

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) گروپ لیڈر این اے 142 جماعت اسلامی اوکاڑچودھری رضوان احمد کومرکزی مجلس شوری کے رکن منتخب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی شوری کے انتخابات میں ساہیوال ڈویژن کی دو نشستوں سے اراکین ساہیوال ڈویژن نے گروپ لیڈر این اے 142 جماعت اسلامی اوکاڑچودھری رضوان احمد اور امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید کو رکن مرکزی مجلس جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا ہے۔نومنتخب ارکان ماہ جولائی کے آخری ہفتے میں شوری کے ہونیوالے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔