بھارتی وزیر دفاع کی حملے کی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہیے، صدر آزاد کشمیر

جمعہ 13 مئی 2022 22:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی حملے کی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا وہ آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈی لمیٹیشن ہندو وزیراعلیٰ لانے کی کوشش ہے۔