Live Updates

عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا

ذاکر نامی شخص کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کے وقت حکومت کے خلاف نعرے لگاتی نظر آرہی ہے، ویڈیوجاری

جمعہ 13 مئی 2022 23:07

عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان پیدل اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان کی پیدل اسلام آباد آمد کا ذکر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بچوں کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے تشریف لاتا ہے اور اس کے بچے بھی عمران خان سے مل کر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

ذاکر نامی شخص کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کے وقت حکومت کے خلاف نعرے لگاتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد ابوبکر خان مروت سے بھی ملاقات کی تھی، یہ بچہ لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات