یوکرین تنازعہ کے بعد امریکا اور روس کے دفاعی سربراہان کی پہلی ٹیلی فونک گفتگو، یوکرینی صورتحال سمیت بین الاقوامی سلامتی کے اہم مسائل بارے تبادلہ خیال

ہفتہ 14 مئی 2022 10:20

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) یوکرین تنازعہ کے آغاز کے بعد امریکا اور روس کے دفاعی سربراہان نے پہلی بار فون پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو نے فون پر بات کی، یہ روس کے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغازکے بعد سے دونوں کے درمیان پہلی بات چیت ہے۔پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نےایک مختصر بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روسی ہم منصب پریوکرین میں فوری جنگ بندی اور ٹیلی فونک رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔