پشاورکے علاقے قمر دین میں جعلی منرل واٹر بنانے والے فیکٹری فیکٹری سیل،منیجرگرفتار

ہفتہ 14 مئی 2022 10:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نادیہ نواز ڈوگر نے ہفتہ کوکوہاٹ روڈ پر قمر دین کے علاقے میں ایک منرل واٹر فیکٹری کا معائنہ کیا۔ فیکٹری میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال میں نل کا پانی پلاسٹک بوتلوں میں ڈالا جا رہا تھا اور اس پر لیبل لگائے جا رہے تھے اور منرل واٹر پلانٹ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منیجر کو گرفتار کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ اے سی کے مطابق گرفتار منیجر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں منرل واٹر فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور بغیراین او سی کے چلانے اورحفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :