جموں، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

ہفتہ 14 مئی 2022 11:58

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی12 راشٹریہ رائفلز کے اہلکار روی کمار نے ضلع کے علاقے بانہال میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموںوکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر میں 542 ہو گئی ہے۔