سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 14 مئی 2022 21:44

سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) بھارتی شوبز انڈسٹری کے اداکار سہیل خان اور اہلیہ، فیشن ڈیزائنر سیما خان نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز انڈسٹری کے کنوارے ہیرو، سلمان خان عرف سلو بھائی کے چھوٹے بھائی، سہیل خان اور ان کی اہلیہ کو فیملی کورٹ ممبئی کے باہر دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ 24برسوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک جوڑی، سہیل اور سیما کی جانب سے طلاق کی درخواست فیملی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے کی علیحدگی کی افواہوں کے بعد اب اس جوڑی کی جانب سے طلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب اس جوڑی کی جانب سے تا حال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔جوڑے کی شادی 1998میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں۔