عمران خان نے سپریم کورٹ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹررضوان کی موت کی تحقیقات کے لیے ازخودنوٹس کا مطالبہ کردیا
انہتائی ادب سے کہتا ہوں کہ ہم نے توکوئی جرم نہیں کیا تھا کہ رات کے 12بجے عدالتیں لگ گئیں ان لوگوں کے بچوں کو انصاف کون دلائے گا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے. سابق وزیراعظم کا فیصل آباد جلسے سے خطاب
میاں محمد ندیم پیر 16 مئی 2022 00:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک اگر ڈکلیئرچوروں اور ڈاکوﺅں کے حوالے کرنا ہے تو پھر جیلیں چھوٹے‘موٹے چور ڈاکوﺅں سے کیوں بھری ہوئی ہیں؟جیلوں کے دروزاے کھول دیں انہوں نے تو چھوٹی موٹی چوریاں کی ہیں شریف خاندان اور زرداری کی طرح انہوں نے ملک تو نہیں لوٹا. انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی موت کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کروائی جائیںعمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت ان چوروں کو ہم پر مسلط کیا، یہ توہین نہیں بلکہ بربادی ہے کہ ان کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا. انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں ضمانت پر ہیں انہوں نے کہا کہ میں وہ زہر جانتا ہوں جو کھانے میں ملادیا جائے تو کھانے والے کو ہارٹ اٹیک ہوجا تاہے میں اپنی عدالت سے کہتا ہوں کہ ہوں کہ وہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں. واضح رہے کہ ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اوران کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسزمیں تفتیش کی جبکہ شوگراسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے تاہم نون لیگ نے حکومت سنبھالتے ہی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کردیا تھا وہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.