سرگودھا اور گردو نواح میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری،سڑکوں پر ویرانی

پیر 16 مئی 2022 15:02

سرگودھا اور گردو نواح میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری،سڑکوں پر ویرانی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) سرگودھا اور گردو نواح میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، گلی' محلے اور بازار 12بجے کے قریب ویرانی کا عالم پیش کرنا شروع کردیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں گرمی کی شدت کی وجہ سے جہاں نہروں پر لوگوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے وہیں ایئر کولر اور ائر کنڈیشنر کی فروخت میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے ،اس کے علاوہ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے گنے کے جوس اور تربوز کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :