دشمن ممالک دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتے ہیں، وزیر اعلی سندھ

عوام مشکوک افراد اور چیزوں پر نظر رکھیں، امن و امان کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،مرا د علی شاہ کی پریس کانفرنس

منگل 17 مئی 2022 17:24

دشمن ممالک دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتے ہیں، وزیر اعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دشمن ممالک دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتے ہیں، دہشت گرد کی زبان نہ کوئی مذہب ہے، اے پی ایس واقعے کے بعد پورا ملک متحد ہوا، عوام مشکوک افراد اور چیزوں پر نظر رکھیں، امن و امان کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو تاجروں سے بات کر کے آگاہی دینے کا کہا ہے۔

امن و امان کیلئے کچھ تکلیفیں برداشت کرنی ہوں گی، کسی کو ایک انچ بھی آنچ آئے تو وہ ہمیں برداشت نہیں، انٹیلی جنس کی ناکامی کے معاملے پر رینجرز و دیگر حکام سے بات ہوئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، سندھ نے ایپکس کمیٹی میں اہم کردار ادا کیا، دہشتگردوں کو ملک دشمن عناصر فنڈ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملے کرنے والے وحشی ہیں، انکا کوئی مذہب نہیں، کراچی میں ایک ماہ کے دوران دہشتگردی کے 3 واقعات ہوئے، بولٹن مارکیٹ اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے، دھماکے میں بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن سیکٹر میں فیصلے کیے ہیں، پانی کے سنگین مسئلہ ہے، گزشتہ رات ایک دہشتگردی کا واقعہ ہوا، میں دبئی تعزیت کے لیے گیا تھا،میں پھر رات کو ہی واپس پہنچ چکا تھا، تین واقعات مسلسل ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں کچھ عرصے میں واقعات ہوئے ہیں، جنوری سے 15 مئی تک پورے 219 پورے ملک دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، 104 کے پی میں ہوئے ہیں، بلوچستان میں بھی ایک سو چار واقعات ہوئے ہیں جس میں 123 جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 11 واقعات ہوئے ہیں، سندھ میں 7 لوگ شہید ہوئے ہیں، سندھ میں نسبتا کم ہیں، لیکن یہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں، اس کی وجوہات ہیں، میں اس سے پہلے کے وزیر داخلہ کو کئی خطوط لکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات والا واقعہ ابھی تک معلوم نہیں کس نے کیا ہے، جب وزیر اعظم آئے تھے ان سے بات کی تھی، آرمی پبلک اسکول کے واقعہ کے بعد سب اکٹھے ہوئے تھے، پولیس سے بھی پوچھا ہے، میں نے آج بھی اجلاس کیا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انٹیلجنس کے فیلر پر بھی بات ہوئی، دہشت گردی کے واقعات کو کنٹرول کریں، ہم ہر اسٹیپ اٹھائیں گے، میں نے پولیس سے کہا ہے ایسی جگہ پر واقعات ہوئے ہیں جہاں لوگوں کا ہجوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاپ آنر کی مدد کی بھی ضرورت ہے، موٹر سائیکل پر اچھا خاصہ مواد نصب تھا، دہشت گرد اس کو پیدل لیکر آتا ہے، دکاندار اس پر نظر رکھیں۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ پولیس سے کہا ہے اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی دیں، اگر کسی مجمع میں ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جو مختلف ہے ان پر نظر رکھیں۔