پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے2021 میں 77.8 بلین روپے کا نقصان ہوا ،آکسفورڈ اکنامکس رپورٹ

منگل 17 مئی 2022 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے2021 میں 77.8 بلین روپے کا نقصان ہوا جو کہ مارکیٹ شیئر کی 38 فیصد کےنمائندگی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں آکسفورڈ اکنامکس کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، سگریٹ کی جائز صنعت کی پائیداری اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی) کی اہم ٹیکس آمدنی کو بڑی غیر قانونی مارکیٹ سے خطرہ لاحق ہے جو کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے سگریٹوں کا 38 فیصد ہے۔

کیلنڈر سال 2021، جس میں 200 سے زیادہ غیر قانونی سگریٹ برانڈز کم از کم لازمی قیمت سے کم پر فروخت ہو تے رہے،رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ پی ٹی سی کے روایتی سگریٹ کے کاروبار اور اس کی ویلیو چین نے 2021 میں پاکستان کے جی ڈی پی میں123 بلین روپے کا مجموعی حصہ ڈالا ہے