جوھرآباد،انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 20 مئی بروز جمعہ (کل)دن 11:00 بجے کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 18 مئی 2022 15:30

جوھرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان مورخہ20 مئی بروز جمعہ (کل)دن 11:00 بجے صوبائی محتسب کیمپ آفس ضلع کونسل بلڈنگ جوہرآباد میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایت سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔