پتوکی اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر 14سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی دوسرا ملزم پہرا دیتا رہا

جمعہ 8 اگست 2025 22:13

پتوکی اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر 14سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی دوسرا ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)پتوکی اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر 14سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی دوسرا ملزم پہرا دیتا رہا ،ملزمان نے متاثرہ لڑکے کی ویڈیو فلم بھی بنالی نامزد 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج شہریوں کا مقدمہ سی سی ڈی پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ آدھن روڈ پرانی منڈی میں دو کس اوباش ملزمان یامین اور مسعود اشرف نے 14سالہ لڑکے شہروز کو ورغلایا اور اپنے پاس موبائل دکھانے کے بہانے مسعود اشرف کی بیٹھک میں لے گئے اور وہاں پر ملزم مسعود اشرف نے شہروز سے زبردستی بدفعلی اور دوسرا ملزم یامین پہرا دیتا رہا اور ملزمان نے بلیک میل کرنے کی نیت سے متاثرہ لڑکے کی بدفعلی کی برہنہ ویڈیو فلم بھی بنالی شور سن کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نامزد یامین اور مسعود اشرف کیخلاف متاثرہ لڑکے کے والد محمد عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا پوکی کے شہریوں نے ڈی پی او قصور عیسی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ سی سی ڈی پولیس کے حوالے کیا جائے دوسری جانب تھانہ سٹی پتوکی پولیس ایس ایچ او آصف نزیر نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا اور ملزمان سے تفتیش شروع کردی ۔