پراکٹر اینڈ گیمبل کا ایشیا پیسفک، مشرق وسطی اور افریقہ بھر میں مساوات اور شمولیت کے فروغ کے حوالے سے نئے عزم کا اعلان

مقامی سمٹ میں مساوات اور شمولیت کے لئے وکالت کرنے والی شخصیات جہاں آرائ ، سدرہ اقبال، عطیہ زیدی اور دیگر نے شرکت کی

بدھ 18 مئی 2022 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پراکٹر اینڈ گیمبل نے حال ہی میںایشیا پیسفک، مشرق وسطی اور افریقہ بھر میں مساوات اور شمولیت کے فروغ کے حوالے سے نئے عزم کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان خطے کیلئے کمپنی کے چوتھے سالانہ #WeSeeEqual سمٹ میں کیا گیا۔پاکستان میں بھی آج ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مساوات کے فروغ کیلئے آواز بلند کرنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کرکے مساوات اور شمولیت کے حوالے سے معاشرے کو درپیش چیلنجز اور نئے معمول میں سٹیک ہولڈرز کی طرف سے پیش رفت کو تیز کرنے کیلئے اقدامات پر بات چیت کی ۔

#Unlearn اور #Unleash کے موضوع پر مبنی سمٹ میں پراکٹر اینڈ گیمبل کے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا گیا جو ایک مساوی اور شمولیتی دنیا کی تشکیل کیلئے پیش رفت کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

مندرجہ ذیل عہد کا اعلان کیا گیا۔پی اینڈ جی 2021سے 2025 تک ایشیا پیسیفک، مشرق وسطی اور افریقہ ریجن میں خواتین کی ملکیتی اور خواتین کی زیر قیادت چلنے والے کاروبار کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجموعی طور پر 300 ملین امریکی ڈالر خرچ کرے گا۔

۔ پی اینڈ جی 2024 تک ایشیا پیسیفک ، مشرق وسطی اور افریقہ میں کمپنی کے برانڈ کی تشہیر کیلئے خواتین ڈائریکٹرز کی مساوی نمائندگی حاصل کرے گا۔ پی اینڈ جی 2024تک بصارت اور سماعت سے محروم افراد تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی برانڈ تشہیر بشمول سوشل میڈیا اور ویب سائیٹس تک رسائی کو بہتر بنائے گا۔پی اینڈ جی ’’ پی اینڈ جی ری لانچ پروگرام‘‘ متعارف کرائے گا جس کا مقصد ان پیشہ ور باصلاحیت افراد کا خیر مقدم کرنا ہے جنہوں نے کام چھوڑدیا اور STEMP عہدے میں ہدافی سپورٹ اور ڈویلپمنٹ کے ساتھ اپنے کیریئر پھر سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔

یہ پروگرام STEM( سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھامیٹکس) میں تنوع کو تقویت دینے کے کمپنی کے عزم کا حصہ ہے اور ان لوگوں پر توجہ دی جائے گی جو آئی ٹی ، تحقیق و ترقی اور پروڈکٹ سپلائی میں اپنے کیرئر کو پھر شروع کرنا چاہتے ہیں۔عادل فرحت، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی اینڈ جی پاکستان نے کہا ’’ ورلڈ اکنامک فورم ( ڈبلیو ای ایف) کی طرف سے شائع کردہ ’گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2021 کے مطابق صنفی عدم مساوات کے لحاظ سے 156ویں ممالک میں پاکستان کا 153واں نمبر ہے۔

ای اینڈ آئی ، پراکٹر اینڈ گیمبل کے تنوعی اور شمولیت کے مجموعی مشن کا ایک اہم پہلو ہے۔ ہمارا مقصد مضبوط متنوع پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں اعلیٰ باصلاحیت افراد بلخصوص خواتین کو راغب کرنے، بھرتی کرنے اور انہیں ملازمت پر برقرار رکھنا ہے۔اس لئے ہم نئے جرات مندانہ عزم کا اعلان کررہے ہیں اور اپنے موجودہ اقدامات کو توسیع دے رہے ہیں جو ہمیں مزید آگے بڑھنے کے قابل بنائیں گے۔

ہم خواتین معاشی خودمختاری کیلئے ہوپ (HOPE) کے ساتھ اپنی شراکت دار کی تجدید کی ہے۔ ہم اس ایشو پر بات چیت اور اقدامات اٹھانے کیلئے #WeSeeEqual جیسے فارمز پر کمپنی اور اپنے برانڈز کی آواز کا استعمال جاری رکھیں گے۔ کمپنی نے ہ #WeSeeEqual سمٹ کے تحت پچھلے سال کیے گئے وعدوں پر مضبوط پیشرفت کا بھی تبادلہ کیا ۔ پاکستان میں پی اینڈ جی نے اپنیپیرنٹل لیو پالیسی 'Share the Care' کا اعلان کیا جس نے کمپنی کے اندر تمام نئے والدین کے لیے چھٹی کے زیادہ فوائد اور لچک متعارف کرائی ہے۔

پی اینڈ جی نے ایشیا پیسیفک، مشرق وسطی اور افریقہ میں 2022 تک اپنی انتظامی افرادی قوت میں مساوی صنفی توازن حاصل کرنے کے عزم کو بھی حاصل کیا ہے۔#WeSeeEqual پروگرام مزید مساوی اور شمولیتی دنیا بنانے کے لیے پی اینڈ جی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے اور 2019 میں ویمن امپاورمنٹ کیلئے امریکی سیکرٹی آف سٹیٹ ایوارڈ برائے کارپوریٹ ایکسیلنس کا حقدار ٹھہرایا گیا ۔ دنیا کے بڑے ایڈورٹائز کے طور پر پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز مزید بیداری پیدا کرنے، صنفی تعصب سے نمٹنے، صنفی عدم مساوات پر بات چیت کو تیز کرنے اور تبدیلی کی تحریک دینے کے لیے میڈیا اور اشتہارات میں اپنی بااثر آواز سے استفادہ جاری رکھے گا ۔