Live Updates

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اگرعمران خان نے کال دیدی تو گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا ملک جام ہوجائے گا لہذا حکومت ہوش مندی سے کام لے ‘ اس واقعہ کے خلاف آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں. علی امین گنڈا پور

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپولیس کا سرچ آپریشن حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی بنا پر کیا گیا. اسلام آباد پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 مئی 2022 04:46

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اگرعمران خان نے کال دیدی تو گھنٹے سے بھی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی ۔2022 ) وفاقی ادارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپولیس کا سرچ آپریشن حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کی اطلاعات پر کیا گیا. اسلام آباد پوعمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپولیس کا سرچ آپریشن حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کی اطلاعات پر کیا گیا.

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے عمران خان کی جان کو لاحق خطرات سے آج ان کے مشیر شہباز گل کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاہم بنی گالہ اسلام آباد میں خیمہ زن تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت سے نعرے بازی کی جبکہ کراچی میں پولیس نے تحریک انصاف کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے گھر میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے کراچی میں تحریک انصاف کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عالمگیر خان کے گھر کے باہر جمع ہے .


اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد ونواح میں بم ڈسپوزل اور سرچ ڈاگ سکواڈ کے ساتھ ایک بڑا سرچ آپریشن کیا گیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو غلط فہمی ہوئی ہے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی جان کے تحفظ کے لیے سرچ آپریشن کیا. اسلام آباد پولیس وزیرداخلہ رانا ثناءکے ماتحت ہے اس لیے تحریک انصاف کا خیال ہے کہ بنی گالہ میں موجود کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی .

صبح فجر کی نماز پارٹی کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بنی گالہ کے لان میں اداکی ہے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا پہرابڑھا دیا گیا ہے اسی طرح ایک اطلاع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختون خواہ کے حکم پر پشاور پولیس کی بھاری نفری بنی گالہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے جن کے ساتھ کے پی کے پولیس کا خصوصی کمانڈو سکواڈ بھی ہے.
تحریک انصاف کے اسلام آباد میں راہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی ہے ‘سابق وزیراعظم اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں بلکہ وہ آج ملتان سے پشاور روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اتوار کے روز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہوا ہے .
 تحریک انصاف کے راہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رانا ثناءاللہ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں مگر انہیں اندازا نہیں کہ عمران خان کی ایک کال پر گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا ملک جام ہوجائے گا لہذا حکومت ہوش مندی سے کام لے انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کے خلاف کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں اور درخواست میں وفاقی حکومت ‘وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ‘اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس کو فریق بنایا جائے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات