وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جوابی خط ارسال کردیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:11

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جوابی خط ارسال کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط ارسال کردیا ہے ، وزیراعظم نے صدر مملکت کا مطالبہ مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط جس میں گورنر نے سرفراز چیمہ کو گورنر سے ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا کہ جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے جوابی خط ارسال کیا ہے جس میں صدر مملکت کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق دس دن میں صدر کا جواب نہ آنے پر شیخ بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کرنے کی ایڈوائس دوسری بار صدر مملکت کو بھجوائی ہے ۔یاد رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا کہا تھا۔