اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں
تباہ کاریوں سے ملک کوبچانے کیلئے لانگ مارچ کا حصہ بنیں،کپتان کاساتھ دے کرحقیقی آزادی کا حصول یقینی بنائیں، امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیا،الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان پیر 23 مئی 2022 11:29
(جاری ہے)
امپورٹڈ ٹولہ سوچ سے بھی زیادہ نااہل نکما نکھٹو ثابت ہوا۔
اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔تیزی سے ڈالر بڑھ رہا ,مہنگائی بڑھ رہی اورعوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گذشتہ روز پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو میں آپ سب کو اسلام آباد میں ملوں گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ملک کے 5 دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے دھرنوں کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے اسلام آباد کے علاوہ 5 دیگر شہروں میں بھی دھرنوں کا عندیہ دیا ہے ، اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف جائیں گے لیکن کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ بھی اسلام آباد بنیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.