Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن پارٹی کاسرمایہ ہیں‘چوہدری طاہر رشید

منگل 24 مئی 2022 13:20

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار این اے 136 چوہدری طاہر رشید کا اپنے انتخابی حلقے این اے 136 کے علاقے مانگا منڈی اور مراکہ کی مختلف یوسیوں کا دورہ کیا دورے میں مانگا منڈی اور مراکہ کی یونین کونسل کے ورکروں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے تنظیمی معاملات اور لانگ مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جس پر رانا شعیب علی خضری اور خواجہ ایاز حیدر نے ان کو تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر خواجہ ایاز حیدر، چوہدری کاشف اسماعیل،رانا شعیب علی خضری، ایڈووکیٹ سید عامر عباس شاہ،رانا عامر فاروق،رانا طاہر فاروق،رانا نذر منج،،مرزا سمیر بیگ،عمر بجاج،عدیل بٹ، وہاب بٹ،علی احسن،شیخ سلیمان اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری طاہر رشید کا پاکستان تحریک انصاف کے درینا کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں کیوں کے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے لئے دن رات محنت کی ہی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات