ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 25 مئی 2022 11:38

ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2022ء) ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نیان کا استقبال کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نیریسکیو  وولنٹیئرز اور سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئیسٹاف نے فرضی مشقیں بھی کیں۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نیریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لئے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :