مرم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں ، اب صرف مقابلہ ہوگا، کوئی مذاکرات نہیں، انشااللہ!

میں رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کر رہا ہوں اور یہ فرما رہی ہیں کہ میں اسپیکر ہاؤس میں امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کر رہا تھا، مریم نواز کی پریس کانفرنس پر فواد چوہدری کا ردعمل

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2022 23:37

مرم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں ، اب صرف مقابلہ ہوگا، کوئی مذاکرات نہیں، انشااللہ!
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2022ء) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مرم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں ، اب صرف مقابلہ ہوگا، کوئی مذاکرات نہیں، انشااللہ! میں رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کر رہا ہوں اور یہ فرما رہی ہیں کہ میں اسپیکر ہاؤس میں امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کر رہا تھا۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ قوم نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کر کے عمران خان کی صورت میں موجود فتنے اور فساد کو یکسر مسترد کر دیا ہے ،اب بنی گالہ کے حجرے میں بیٹھ کر اللہ اللہ کرو اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو،جو انقلاب ہیلی کاپٹر کے ذریعے آرہا تھا وہ خیبر پختوااور پنجاب کے درمیان ہوا میں معلق رہا ،تحریک انصاف نے محفوظ راستے اور فیس سیونگ کیلئے حکومت سے خود رابطے کئے اور کہاکہ اللہ کا واسطہ ہے ہمیں دھرنے کے اعلان سے بچا لو ،لیکن ان کا کوئی بھی مطالبہ نہیں مانا گیا اورانکار کر دیا گیا ، سپریم کورٹ نے انہیں محفوظ راستہ دینے کا بھرپوراہتمام کیا لیکن انہوں نے اس کے فیصلے کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی اس کی دھجیاں بکھیر دیں،میں اداروں کو بہت دنوں سے ادب سے درخواست کر رہی ہوں جس میں عدلیہ بھی شامل ہے اس قسم کے فتنے کے ہاتھ مضبوط نہ کریں یہ روایت مت ڈالیں کہ جو سب سے زیادہ ڈرائے دھمکائے گالی نکالے گا اس کے حق میں فیصلہ آئے گا ،فتنے کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے اس سے فتنے کے طو رپر نمٹنا چاہیے جیسے قرآن نے حکم دیا ہے ، نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے اوراس کی تیاری ہو رہی ہے،سابقہ حکومت کے خلاف سنگین الزامات ہیں اس کی تفصیلات حکومت کے پا س آ چکی ہیں، جیسے ہی حکومت لانگ مارچ سے فارغ ہو گی اس پر توجہ دے گی ،سارے حقائق ساری چوریاں ڈاکے قوم کے سامنے لے کر آئینگے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں شاباش دیتی ہوں کہ انہوں نے ایک ایک فتنے کو ناکام کیا ان کے بند باندھا گیا اس کیلئے قربانیاں دیں۔لاہور میں ایک کانسٹیبل شہید ہوئے ہوئے خونی انقلاب کی بھینٹ چڑھا دئیے گئے ،ایک پولیس کی گاڑی کو حادثہ ہوا اور اس میں شہادتیں ہو ئیں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،جنہو ں نے کسی کی کرسی کی ہوس کی خاطر اپنی جانیں کھوئی ہیں میں سب کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتی ہوں ۔