Live Updates

تھانہ بارہ کہو میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 مئی 2022 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) تھانہ بارہ کہو میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نو نامزد سمیت سو ملزماں کے خلاف درج ہوا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سرکاری گاڑی پر پتھراؤ اور درختوں کو جلایا ،ملزمان نے پولیس نفری پر پتھراؤ اور تشدد کیا، ملزمان نے عمران خان ،خرم نواز،اسد عمر ،شیریں مزاری ،شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی کی ایماء پر حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق زرتاج گل ،سیف اللہ نیازی ،فیصل جاوید ،علی آمین پور گنڈا،پرویز خٹک ،عمران اسماعیل ،شفقت محمود ،عامر کیانی ،علی نواز بھی اشتعال دلوانے والوں میں شامل ہیں ۔ادھر تھانہ کوہسار میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوئی ،پولیس نے اپنی مدعیت میں دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق مارگلہ روڈ ناکے پر موجود پولیس نے گاڑی کو روک کر تلاشی لی ، گاڑی سے جدید رائفل اور گولیوں کے میگزین برآمد ہوئے ۔کار سواروں نے بتایا کہ پی ٹی آئی اے کے کارکنان ہیں اور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آئے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات