Live Updates

آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی، شیخ رشید

30روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد2ہزارروپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں روک سکتی، سابق وزیر

ہفتہ 28 مئی 2022 16:20

آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 30روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد2ہزارروپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں روک سکتی۔

انہوںنے کہاکہ معیشت تباہ حال اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے،معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے،معیشت بچانے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کو آگے آنا ہوگا اور فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے۔

(جاری ہے)

لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے،وزیراعظم سمیت سب کرپشن کے مقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ جذباتی تھے، بعض لوگ ابھی بھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مذاکرات کے لیے انہوں ںے انتخابات کی تاریخ کی شرط رکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات