چیئر مین سینٹ میر محمد صادق نے چارسر کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناکر اپنا وہ وعدہ پورا کردیا ،میر اعجاز خان سنجرانی

ہفتہ 28 مئی 2022 23:37

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر بی اے پی کے مرکزی رہنما ء میر اعجاز خان سنجرانی ،چیف آف ساسولی سردا ر چنگیز خان ساسولی نے چارسروزیر اعلیٰ بلوچستان کے منظور کردہ 28 کروڑ روپے کی لاگت سے 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے بجلی کی افتتاحی کام کے نقب کشائی کی ،اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنما ء چیئر مین میر عبد الکریم محمد حسنی ،میر خالد ساسولی،میر الیاس ساسولی، ساسولی ،چیئرمین علی جان نوتیزئی ودیگر قبائلی عمائدین ،نوجوان اور اہلیان چارسر موجود تھے ،نقب کشائی کے بعد چارسر ساسولی گڑھ میں ایک پروکار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب سے میر اعجاز خان سنجرانی ،چیف آف ساسولی سردار چنگیز خان ساسولی ،ڈاکٹر عزیز راسکوئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہ قبل چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے سردار چنگیز خان ساسولی کی دعوت پر چارسر کا دورہ کیا تھا تب انہوں نے چارسر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد اہلیان چارسر کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی آج باقاعدہ اس نے اپنا وہ وعدہ پورا کردیا جس پر اہلیان چارسر انکا انتہائی مشکور ہیں، میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے وعدے کے مطابق میری پر تجویز پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چارسر کو بجلی فراہمی کے لئے 28 کروڑ روپے منظور کرئے آج باقاعدہ اسکا کام شروع ہوگیا ہے انشاء اللہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں چارسر کے عوام نیشنل گرڈ کے بجلی سے استعفادہ حاصل کرینگے انہوں نے بتایا کہ بجلی چاگئے سے امین آباد ،کرودوک سے ہوتے ہوئے چارسر آئیگا اور مضافاتی دیگر دیہی علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی اس لائن سے ممکن ہوجائیگی یہ تمام علاقے زرعی علاقے ہیں بجلی سے انکے زراعت کو کافی فروغ ملے گا امین آباد میں کولڈ اسٹوریج کا سنگ بنیاد ہم نے رکھا ہے اس سے ضلع کے زمینداروں کو اپنی موسمی پھل اور سبزیوں کو اسٹور کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوگی اور معاشی حوالے سے بھی انھیں فائدہ ہوگا انھوں نے کہا کہ بغیر اقتدار کے ہم نے ضلع کے مختلف دیہی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے ہم نے بجلی فراہم کیا ہے بعض دشوار گزار دیہی علاقوں میں سولر کٹ دے کر لوگوں کے گھروں تک بجلی پہنچائی ہے تاکہ سردی اور گرمی میں استعفادہ حاصل کرسکیں اس کے علاوہ چاغی عوام گواہ تحصیل چاگئے میں پہلی انٹر کالج ہم نے بنائی ہے اور دالبندین زیارت بلانوش ،کارواں راہ تک اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ماضی میں ترقی مخالف لوگوں نے ان اجتماعی کاموں پر رکاوٹ ڈال کر این او سی روک رکھا تھا، انھوں نے کہا کہ آج بلدیاتی الیکشن ہے عوام کو چاہیے ایسے نمائندوں کو ووٹ دیںجو انکے مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہوں ووٹ کی بہت بڑی طاقت ہے چاغی عوام باشعور ہوچکی ہے وہ اپنی حقیقی نمائندوں کی پہچان بھی رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگر اللہ پاک نے ہمیں چاغی عوام کی خدمت کا موقع دیا ضلع کے اندر بے روزگاری ،پسماندگی کاخاتمہ کرکے دم لینگے ضلع چاغی ایک پسماندہ علاقہ ہے جان بوجھ کرمزید پسماندہ رکھا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کا مشن ہے کہ بلوچستا ن کا ہر ضلع ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہومیر اعجاز خان سنجرانی عزیز راسکوئی کے لئے ایک ٹیوب ویل سولر کٹ کا بھی وعدہ کیا آخر میں ساسولی ہاوس چارسر میں میر اعجازخان سنجرانی ودیگر مہمانوں کی اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا اور اہلیان چارسر نے چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی میر اعجاز خان سنجرانی کا شکریہ بھی ادا کیا میر اعجاز خان سنجرانی جب چارسر پہنچے تو اہلیان چارسر نے گلاب کے پھولوں سے انکا پرتپاک استقبال کیا۔