خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے پرعزم ہوں، شہناز علی

رکن قومی اسمبلی اور نورعالم خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وفد سے بات چیت

بدھ 8 جون 2022 00:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2022ء) این اے 27 سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور نورعالم خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے اسمبلی فلور پر سمیت ہر محاذ پر عوامی مسائل کے حل پر زور دیا ہے، اپنی خدمات کی بدولت نورعالم خان کی آئندہ انتخابات میں کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خواتین کی خصوصی نشست پر کامیاب ہونے والی تحصیل ممبر شہناز علی نے اپنی رہائش پر خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم این اے نور عالم خان نے ہر دور میں حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد کی اور ان کی کاوشوں کی بدولت حلقے میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیری منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل متھرا کی سطح پر ہنر مند خواتین کے لئے دستکاری سنٹرز اورہنرمند لڑکیوں کے لئے دیگر سلائی کڑائی سنٹرز بناکر دم لوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل متھرا کی خواتین کو ہنرمند بنانے کے لئے دن رات جدوجہد کروں گی۔ کیونکہ یہاں کی ہنرمند بہن بیٹیاں وسائل نہ ہونے کی بدولت اپنی محنت سے محروم ہیں جس کے لئے میں اپنی کوششوں سیعنقریب دستکاری سنٹرز بنائوں گی