تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خان محمد جمالی ایوان میں واپس آگئے

جمعہ 10 جون 2022 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 261 جعفر آباد صبحت پور سے مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی قومی اسمبلی میں واپس آگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ میر خان محمد جمالی کو ایوان میں لے کر آئے اور وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات کرائی۔ وزیراعظم نے میر خان محمد جمالی سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر میر خان محمد جمالی کا خیر مقدم کیا۔