لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،لوگوں کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کرینگے،رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 22 جون 2022 21:55

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کلی رند آباد ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی وقبائلی رہنماء ملک غلام محمد شہی نے درجنوںساتھیوں دوست واقارب کے ہمراہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں باقاعدہ بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو،مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی انسانی حقوق کے سیکرٹری ایم پی اے احمد نوازبلوچ،ضلعی صدر وممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری،سینٹرل کمیٹی کے اراکین آغا خالد شاہ دلسوز،ملک انجینئر محمدساسولی،ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،میر حاصل خان بنگلزئی،نیاز محمد حسنی،ملک غلام محمد شہی،ٹکری نذیر احمد بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی کہ آئے روز کوئٹہ میں بی این پی میں شمولیت اختیار کر کے یہاں کے باشعور عوام یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ دیگر پارٹیوں کی پالیسیوں سے مایوس ا ور نالاں ہے جنہوں نے ماضی میں اپنے اقتدار کے دوران صرف اور صرف کرپشن کی بازار گرم کر کے اقرباء پروری اپنے خاندانوں کو اقتدار تک پہنچانے کیلئے عوام کے قیمتی ووٹوں کو اقتدار کی سیڑھی کے طور پر استعمال کر کے کرپشن کی ماحول کوفروغ دیا یہی وجہ ہے کہ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام ان کے سیاست ،موقف اور بیانیہ کو بخوبی جانتے ہیں جو خالصتاً اپنے ذاتی گروہی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں انہی کے دور اقتدا ر میں سریاب پیکج کے نام پر جو کرپشن کی گئی اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ا ور یہاں کے عوام اس کرپشن کے چشمدید گواہ ہیں صوبے کے غریب اور مفلوک الحال عوام کے پیسے کس بے دردی سے پانی کی ٹینکیوں اور بیکریوں میں برآمد ہوا اور بلوچستان کی قوم وطن دوستی کے نام پر جوسیاہ داغ رونما ہوا اسے دھونے میں صدیاں درکار ہیں لیکن اچھاہوا کہ عوام نے انکے چہرے کو پہچان لیا کہ انکے قول وفعل میں تضاد ا ور انکے سیاست دروغ گوہی،بلیک میلنگ سیاسی کارکنوں کو سیاسی اور قومی جدوجہد سے ان کی توجہ ہٹا کر انہیں کمیشن پرسنٹیچ اور ٹھیکوں اور دیگر مراعات کی طرف راغب کر کے قوم وطن دوستی کی سیاست کو جو نقصان پہنچایا وہ ایک کھلی کتاب کی مانند ہے مقررین نے کہا کہ ایک ہی فرق ہے جو بی این پی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے الگ رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں دیرینہ قومی سیاسی ،گھمبیر مسائل کو اجاگر کرنے کے خاطر اسلام آباد اور صوبے میں شراکت اقتدار کی بجائے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچ ساحل وسائل پر واک واختیار کے اصول،مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کوئٹہ کے بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے کے خلاف سیاسی آئینی اور قانونی پارلیمانی انداز میں جس جدوجہد کوآگے بڑھا رہے ہیں وہ دیگر جماعتوں کی بس کی بات نہیں ہے کیونکہ ہمیں قوم وطن دوستی کی سیاست اور سرزمین کی ایک ایک انچ کی دفاع مقدس اور عزیزہے ا ور ہم سیاست کو عبادت کادرجہ دیتے ہوئے لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور لوگوں کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کرینگے اس موقع پر پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،لیبر سیکرٹری میر محمداکرم بنگلزئی،انسانی حقوق سیکرٹری،پرنس رزاق بلوچ،اسدسفیر شاہوانی،رضا جان شاہیزئی،عامر شاہوانی،ادریس پرکانی،میر زعفران مینگل،محمد صالح رند،ملک عبدالرسول شاہوانی،شیردل مجاز سمالانی،ٹھیکیدار محمد رحیم بنگلزئی،کامریڈ قدوس بلوچ،ملک ذکیا علیزئی،حمید بادینی اور دیگر عہدیداران وکارکنان شریک تھے۔