Live Updates

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات؛ عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت‘ پولیس کو ریکارڈ سمیت 6 جولائی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 24 جون 2022 11:44

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات؛ عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جون 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام اباد میں سيشن جج نے سابق وزیر اعظم کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوري ضمانت منظور کی ہے ، چیئرمین تحریک انصاف کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی جب کہ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی ائی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوگئی تھی ، سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں حکومت نے تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کر لیے تھے ، تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے حصول کی درخواست کی ، لانگ مارچ کے روز توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بتایا گیا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر عدالت نے حماد اظہر، یاسر گیلانی، ندیم بارا، عدیل نواز، شفقت محمود اور میاں محمود الرشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ، تھانہ شاہدرہ پولیس نے اعجاز چوہدری، اکرام عثمان، حسان نیاز ، زبیر کے وارنٹ بھی حاصل کر لیے۔ اسی طرح عدالت کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ، امتیاز شیخ، عندلیب عباس، مراد راس ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات