محکمہ زراعت کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کرے، سردار جاوید ایوب
آرگینک فامنگ کی طرف توجہ دی جائے ،مگس بانی کے پروگرام ترتیب دیے جائیں ، موسمی سبزیوں ، پھلوں اور فصلوں کی کاشت کے حوالے سے کیلنڈر بنا کر اسے زمینداروں میں تقسیم کیا جائے ،سیکرٹری زراعت آزادکشمیر
جمعہ 24 جون 2022 18:03
(جاری ہے)
ناظم اعلیٰ زراعت طارق محمود بانڈے نے سیکرٹری زراعت کو تفصیلی بریفنگ دی ۔
جبکہ بریفنگ میں ناظم اعلیٰ اسماء گلزار حسین ، ناظم آبپاشی بشارت حسین درانی ، ناظم ریسرچ خواجہ مسعود اقبال ، ناظم پارکس الماس عباسی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت کے آفیسران کسانوں کو راہنمائی دینے کے لیے کام کریں اور انہیں اپنی زمینوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے جدید طریقہ کاشت سے روشناس کروائیں ۔ آزادکشمیر میں زرعی پیداوارکا ایک جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے اور تمام شعبوں کے پاس ایک ہی ڈیٹا موجود ہو تاکہ اس کی روشنی میں زرعی پیداوار کا تخمینہ لگا یا جا سکے اور مستقبل کی پلاننگ بھی کی جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں مگس بانی کا پوٹینشل موجود ہے ۔ اس حوالے سے فارمرز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے ۔ سکولوں کے بچوں کو زرعی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ ہماری نئی نسل بھی اس طرف راغب ہو ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ کی نرسریز کو اپ گریڈ کیا جائے اور وہاں سے ہی پھلدار پودے پیدا کر کے لوگوں کو دئیے جائیں تاکہ پرائیویٹ نرسریز سے پودے لینے کے بجائے محکمہ کی نرسریز سے پودے زمینداروں کو فراہم کیے جا سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.