جے یو آئی نے جیکب آباد کے ڈی آر او اور الیکشن کمیشن کوجانبدار قرار دے دیا

حکومتی پارٹی کے امیدواروں کے اوطاقوں میںپولنگ اسٹیشن قائم کرنے کے بعدیوسیز پر پرزائیڈنگ افسرز بھی رشتے دار مقرر کرنے اور الیکشن رزلٹ سادے صفحے پر دینے کی ہدایت کا الزام

ہفتہ 25 جون 2022 23:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) جے یو آئی نے جیکب آباد کے ڈی آر او اور الیکشن کمیشن کوجانبدار قرار دے دیا،حکومتی پارٹی کے امیدواروں کے اوطاقوں میںپولنگ اسٹیشن قائم کرنے کے بعدیوسیز پر پرزائیڈنگ افسرز بھی رشتے دار مقرر کرنے اور الیکشن رزلٹ سادے صفحے پر دینے کی ہدایت کا الزام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،یونین کونسل بختیار پور کے چیئر مین کے امیدوار بخش پہوڑ کے ہمراہ انصاری ہائوس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آر او اور الیکشن کمیشنر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ڈی آر او ،اے آر اوز اور الیکشن کمیشن حکمران جماعت کے امیدواروں کے حامی بن گئے ہیں،رات کی تاریکی میں ٹھل کی یونین کونسل بختیار پور میں ڈی آر او نے ساراپولنگ عملہ تبدیل کر دیا ہے ،حکمران جماعت کے امیدوار کے قریبی رشتے دار کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کرکے دھاندلی کی شرعات کی گئی ہے ،یوسی بختیار پور کی پولنگ نمبر 435لشکر بنگلانی میل میں پرزائیڈنگ افسر پرائمری ٹیچر حفیظ اللہ بنگلانی کو مقرر کیا گیا ہے جو حکمران جماعت کے ضلع ممبر کے امیدوار ہدایت اللہ بنگلانی کا چچازاد ہے ،پولنگ اسٹیشن نمبر 434حاجی شاہل خان میںحسن محمو د بنگلانی کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے جو کہ پیپلزپارٹی کے چیئر مین کے امیدوار کا بھتیجا ہے اسی طرح پولنگ اسٹیشن 433بخشن پھوڑ پر حبیب الرحمن بنگلانی کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کیا ہے جو چیئر مین کا بھتیجا ہے اور یہ حکومتی پارٹی کے امیدوار کی ورک بھی کرتے رہے ہیںعورتوں کی پولنگ اسٹیشن پر مرد عملہ مقرر کیا گیا ہے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی نے مزید کہا کہ الیکشن کے دن پرزائیڈنگ افسرس کو رزلٹ فارم 11پردستخط اور مہر کے سوائے سادے کاغذ پر دینے کے کا حکم دیا گیا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے 36ہزار کارکن نے اپنے ڈنڈوں کو تیل لگا کر بیٹھے ہیںانتظامیہ کو دھاندلی کرنے نہیں دیں گے جیکب آباد کی پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے ذریعے حکومتی جماعت کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی ،انہوں نے الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ضلع کی پولنگ اسٹیشن پر وفاقی حکومت کا عملہ مقرر کیا جائے پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی رینجرس کو دی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرہ لگائی جائیںبصورت دیگر دھاندلی کی تمام تر ذمہ دار انتظامیہ خودہو گی اس موقع پر مولانا عبدالجبار رند ،حماد اللہ انصاری ،عبدالماجد بھوڑ،عابد ابڑو اور دیگر موجود تھے۔