جیکب آباد کے ڈی آر او نے صحافیوں کو الیکشن پاسزز جاری کرنے سے انکار کردیا، صحافیوںکا احتجاج

ہفتہ 25 جون 2022 23:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) جیکب آباد کے ڈی آر او نے صحافیوں کو الیکشن پاسزز جاری کرنے سے انکار کردیا، صحافیوںکا احتجاج میڈیا کو الیکشن کی کوریچ سے روکنے کی سازش کی جا رہی چیف الیکشن کمیشن نوٹس لیں :ضلع صدرلاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر جو کہ ڈپٹی کمشنر ہیں کی جانب سے صحافیوں کو بلدیاتی الیکشن کی کوریج کے لئے تاحال پاسسز جاری نہیں کی ہیں اور ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جس پر جیکب آباد کے صحافیوں نے ڈی آر او کے ایسے رویے پر سخت احتجاج کیا ہے لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کے ضلعی صدر عبدالرحمن آفریدی ،عرفان مغل ، عبدالغنی کھوسو ، زاہد رند،آصف بھٹی ،وکی وادھوانی ،اسد مغل اور دیگر کا کہنا تھا کہ میڈیا کوبلدیاتی الیکشن کی کوریج سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ڈی آر او کا یہ ایسا رویہ شفاف انتخابات کے انعقاد کا مشکوک بنا رہا ہے چیف الیکشن کمیشن سندھ اور دیگر بالا حکام اس کا نوٹس لیں ۔