wبلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، زبیدہ جلال رند

×میں جام کمال خان اورمیر قدوس بزنجو پینل کا نہیں بی اے پی کا ہوں،بلدیاتی الیکشن کے دوران پارٹی قائد کے حوالے سے تحفظات تھے اسلئے تربت سمیت بلوچستان بھر میں امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے بجائے پینل کے تحت الیکشن میں حصہ لیا: رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 25 جون 2022 22:30

: تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں،میں جام کمال خان اورمیر قدوس بزنجو پینل کا نہیں بی اے پی کا ہوں،بلدیاتی الیکشن کے دوران پارٹی قائد کے حوالے سے تحفظات تھے اسلئے تربت سمیت بلوچستان بھر میں امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے بجائے پینل کے تحت الیکشن میں حصہ لیا ۔ا ن خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما ،سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداواراورایم این اے زبیدہ جلال رند نے بروز ہفتہ تربت پریس کلب کے گندونند پروگرام میں ایک سینئرصحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں اسلام آباد میں میری مصروفیات کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کے وقت اپنے علاقے وحلقہ میں نہیں آسکی لیکن میری طرف سے میری بہمن رحیمہ جلال نے پارٹی کیلئے کام کیاہے،اسلئے مند میں ہمیں کامیابی ملی ہے،لیکن بلدیاتی الیکن کے وقت ہمارے پارٹی کے مرکزی انٹراالیکشن نہیں ہوئے تھے اسلئے مرکزی صدرکے حوالے سے تحفظات وخدشات تھے کہ پارٹی ٹکٹ کس کے دستخط سے جاری ہونگے اورپھر الیکشن کمیشن میں کوئی مخالف پارٹی یا امیدوار اعتراض نہ کرے اسلئے بی اے پی کے رہنمائوں اور امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے بجائے پینل بناکر کام کیا اورالیکشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بی اے پی میں کوئی اختلافات نہیں ہے اورمیرا کسی سے کوئی اختلافات نہیں ہیں اورسب قائدین میرے لئے قابل احترام ہیں اسلئے میں جام کمال خان اورمیر قدوس بزنجو میں سے کسی کے پینل میں نہیں ہوں صرف بلوچستان عوامی پارٹی کا ہوں۔