عدالت کا عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ بحال کرنے کا حکم

عدالت کا ڈی سیٹ ہونے والے 25 ووٹ نکال کر ووٹنگ کا حکم،عدالت کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کل دوبارہ کرانے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 جون 2022 14:13

عدالت کا عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ بحال کرنے کا حکم
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔ پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔

حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کل 4 بجے ہاؤس کا 40 واں سیشن بلایا جائے۔عدالت نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ بحال کیا جاتا ہے۔عدالت نے ڈی سیٹ ہونیوالے 25 ووٹ نکال کر ووٹنگ کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی اور وزیراعظم دونوں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قانونی و آئینی معاملات دیکھنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔تمام حکومتی ایم پی ایز کو ایوان اقبال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈھائی بجے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گےجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اللہ کے فیصلے ہوتے ہیں آج پھر عثمان بزدار وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

25 لوٹے خرید کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے فیصلہ فوری آنا چاہیے تھا۔25 مئی کو جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ایسی جعلی وزیر اعلی نے کیا تھا۔