آرمی چیف کا دورہ قطر، پاکستان اور قطر کا بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد

آرمی چیف کی امیرقطراوراعلیٰ قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال، پاکستان قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2022 19:17

آرمی چیف کا دورہ قطر، پاکستان اور قطر کا بہتر تعلقات کیلئے کام جاری ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2022ء) برادر ممالک پاکستان اور قطر نے بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کے دورہ قطر کے دوران قطر کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا قطر کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ  امیرِ قطر، قطری نائب وزیراعظم اور وزیردفاع کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فریقین نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا، شرکاء نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، دونوں برادر ممالک پاک قطر نے بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔