) پا کستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 ایکشن پلانزپرمکمل عملدآمد کیا ، اکتوبر میں گرے لسٹ سے نکل جائیگا،رانا ثناء اللہ

! منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مثالی کام کیا گیا، آئی این ایل کے ساتھ شراکت داری سے منشیات روک تھام میں مزید بہتری آئیگی،وزیر داخلہ کی امریکی اسٹنٹ سیکرٹری برائے بیورو آف انٹرنیشل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ ٹاڈ ڈی رابنسن سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 30 جون 2022 21:50

-اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پا کستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 ایکشن پلانزپرمکمل عملدآمد کیا ان اقدامات سے پاکستان اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیگا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مثالی کام کیا۔امریکہ کے اسٹنٹ سیکرٹری برائے بیورو آف انٹرنیشل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ ٹاڈ ڈی رابنسن نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی جس میں پا ک امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

ملاقات میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پراطمینان کااظہار کیا گیا دونوں رہنمائوں نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے وسیع البنیاد ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا جبکہ منی لانڈرنگ، منشیات سمگلنگ روک تھام اور غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان میں حالیہ تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اورامریکی سفارت خانے کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔

وزارت داخلہ کے سپیشل سیکرٹری سیف انجم سمیت ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میںوزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر ضروری قانون سازی کی ہے قانون سازی سے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن ہوئے پاکستان نے منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مثالی کام کیاہے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اینٹی منی لانڈنگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیاہے ایف آئی اے زونل کی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگ تھانے قائم کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 ایکشن پلانزپرمکمل عملدآمد کیا ان اقدامات سے پاکستان اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیگاغیر قانونی انسانی سمگلنگ روکنے میں ایف آئی اے نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ روکنے میں بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے آئی این ایل کے ساتھ شراکت داری سے منشیات روک تھام میں مزید بہتری آئیگی۔

اس مو قع پر اسسٹنٹ سیکرٹری ٹاڈ ڈی رابنسن نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان وسیع البنیاد اور دیرنیہ تعلقات ہیں۔منی لانڈرنگ اور منشیات روک تھام کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں پاکستان اورامریکی منشیات روک تھام کے ادارے کے درمیان تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر خوش ہیں منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان کی تکنیکی اور مالی مالی معاونت جاری رکھیں گے۔