Live Updates

حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر داخلہ

جمعہ 8 جولائی 2022 02:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بھی پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے جمعرات کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہ مسلم لیگ (ن) کو یقین ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں 12 سے 16 نشستیں حاصل کرے گی۔

7-8 سیٹوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے، تاہم، پارٹی ان میں سے کم از کم نصف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن )کے ووٹرز اور سپورٹرز صورتحال کو بخوبی سمجھتے ہیں، اس کے انہیں علاوہ پارٹی کو درپیش سیاسی خلفشار کا بھی علم ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم قوم کے وفادار ہیں، عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ثنا اللہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں سوائے اس کے کہ اسحاق ڈار سینئر اور تجربہ کار ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ مفتاح نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ درحقیقت میمن برادری کے نیلسن منڈیلا تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کی رواں ماہ وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابی مہم کی قیادت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ مریم نواز انتخابی مہم بہترین طریقے سے چلا سکتی ہیں لیکن نواز شریف کی واپسی کو سراہا جائے گا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے لیکن عمران خان انہیں سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں جو ریاست کے حق میں نہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات