اوورسیز پاکستانیوں کوپارلیمنٹ میں نمائندگی ملنے تک پارلیمنٹ اور جمہوریت نامکمل ہے‘ چوہدری سرور
اربوں کا زرمبادلہ بھیجنے والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ‘سابق گورنر
اتوار 17 جولائی 2022 12:40
(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گرینڈ اوورسیز کلب تنظیم میری سربراہی میں ایک مکمل غیر سیاسی تنظیم ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی مدد اور راہنمائی کرے گی اوورسیز کیمونٹی میرے جسم و جان کا حصہ ہے ان سے میں ہوں اور وہ مجھ سے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو آبادی کے تناسب سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں14سیٹیں ملنی چاہیے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اوورسیز پاکستانیوں کو آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی سیمت تمام صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی ملنے کے حق میں ہیں۔
چیئر مین گرینڈ اوورسیز کلب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کا مثبت کردار پاکستان کو معاشی طور پر بہت فائدہ دے سکتا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے اربوں کا زرمبادلہ بھجنے کے ساتھ ساتھ اربوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ہمیں مل کر بلا تفریق سیاسی تقسیم کے کام کرنا ہو گامیں نے بطور گورنر بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور بھی اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ کھڑا ہوں ۔ چوہدری محمدسرو ر نے کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں سے ان کے حق میں آواز بلند کرنے کی ایپل کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی سزا انصاف کے بنیادی اصولوں کے مکمل خلاف ہے زیادہ سے زیادہ لوگ یاسین ملک کے حق میں پٹیشن پر دستخط کریں ہم اس مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر لے کر جائیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.