پی آئی ٹی بی اور واسا کے درمیان آئی ٹی اصلاحات کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے اجلاس

منگل 19 جولائی 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2022ء) واسا لاہور میں آئی ٹی اصلاحات کو عملی شکل دینے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور واسا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واسا لاہور میں آئی ٹی اصلاحات کو عملی شکل دینے کیلئے پی آئی ٹی بی کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد اور پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر عاطف حسین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے،اس موقع پر ایم ڈی واسانے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ واسا کی اولین ترجیح اور واسا لاہور کو صارفین کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، غفران احمد نے مزید کہا کہ 1334 ہیلپ لائن عوامی شکایات کے ازالہ میں بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے،پی آئی ٹی بی آئی واسا لاہور میں آئی ٹی اصلاحات لانے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرے گا،اجلاس میں پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر عثمان وحید، رابعہ طارق ، اور طیبہ جمیل جبکہ واسا لاہور سے ڈی ایم ڈی عبد الطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر فضا انجم اور ایکسئین مدثر جاوید نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :