حمد پور سیال کے سب سے بڑے اور قدیمی قبرستان بھیاں والی میں مردوں کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی

بدھ 20 جولائی 2022 14:25

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2022ء)احمد پور سیال کے سب سے بڑے اور قدیمی قبرستان بھیاں والی میں مردوں کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی ۔لوگ کو میتوں کی تدفین میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسی قبرستان میں حضرت پیر طاہر ظاہرؒ کا مزار مبارک بھی مرجع خلائق ہے ۔اس قبرستان کی چار دیواری بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے آوارہ جانور قبرستان میں گھس کر قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام میں پکی قبریں بنانے کا کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی شہر خموشاں کسی کی ذاتی ملکیت ہے ۔لیکن اس قبرستان میں پکی قبریں بنانے کا رواج عام ہوچکا ہے ۔پکی قبریں بناتے وقت لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ انسان کا آخری ٹھکانہ یہی ہے ۔پکی قبروں کی بھرمار کی وجہ سے مردوں کو دفنانے کے لیے اس قبرستان میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پکی قبریں بنانے کے رواج کو ختم کیا جائے اور قبرستان کے لیے مزید رقبہ بھی فراہم کیا جائے ۔