
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
یہ فارم 47 کی جعلی اسمبلیاں ہیں، ان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، آئین وقانون کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 28 جون 2025
22:10

(جاری ہے)
اسپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے تھے، بتا رہے تھے کہ اسمبلی کو کیسے چلانا ہے، کسی بھی ممبر قومی یا صوبائی اسمبلی کے خلاف ایکشن لینے کے لیے قرارداد دو تہائی اکثریت سے پاس کرنا پڑتی ہے۔
ہمارے دور میں تو حزبِ اختلاف اس حد تک آگئی تھی کہ اسپیکر کے مائیک کو ہاتھ میں لے لیا تھا.پھر بھی ہم نے صبر سے کام لیا، ہم نے ان کے جمہوری حق کو تسلیم کیا.یہ جعلی فارم 47 کی اسمبلیاں ہیں، کیا ان کو شرم نہیں آتی۔ آپ تو حقیقی عوامی نمائندے ہیں ہی نہیں.آپ شام 8 بجے تک ہار چکے تھے اور اس کے بعد جعلی فارم 47 کے ذریعے آپ کو جتوایا گیا تھا.پھر بھی آ کر آپ ہمیں جمہوریت کے لیکچر دے رہے ہیں.آپ کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں۔ اتنی جمہوریت اور انسانی حقوق کی پامالی تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوئی تھی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ن لیگ نے "ووٹ کو عزت دو" کو سب سے زیادہ بے عزت کیا۔ ہم ان شاء ﷲ اس فسطائیت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پارٹی ورکرز پروپیگنڈے اور Disinformation پر کان نہ دھریں، ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے سپاہی ہیں.پرامن پاکستان اور آئین و قانون کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے.آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے پرامن جدوجہد ہمارا راستہ رہے گا۔ مزید برآں مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ملک میں رائج نظامِ انصاف کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ فیصلہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے سے بھی زیادہ بدتر ثابت ہوگا، 26ویں آئینی ترمیم نے ایسے فیصلوں کی راہ ہموار کی ہے، مخصوص نشستوں کا حالیہ فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے،پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم پاس کرکے بھٹو کی پھانسی جیسے فیصلوں کی توثیق کی ہے، بلاول بھٹو جب 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد مکے لہرا رہا تھا، وہ مکے دراصل بھٹو کی قبر پر برس رہے تھے، ذوالفقار علی بھٹو کی روح ایک بار پھر قبر میں بے چین ہو گئی ہوگی۔ جعلی حکمرانوں نے ایک شخص عمران خان سے بغض میں پورے ملک کے نظامِ انصاف کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سیاسی مافیا نے عدلیہ کو بھی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکمران قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کر رہے ہیں،مافیا اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے ہر حد پار کر سکتا ہے، یہ مافیا اقتدار کے بغیر زندگی گزارنے کے قابل نہیں، جب اقتدار نہ ہو، تو یہ عوام کے ٹیکسوں سے بیرونِ ملک بنائے گئے محلات میں بسیرا کرتے ہیں، ملک میں اب آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، مینڈیٹ چور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے
-
نوجوان اپنے کردار پر سمجھوتہ نہ کریں، صحت کا نظام آبادی کے دباؤ سے لڑکھڑا گیا ہے
-
افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
-
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
-
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
-
اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملہ
-
سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے
-
چین میں شدید بارشیں ایک اور شہر زیر آب
-
مخصوص نشستوں کا حالیہ عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے
-
وزیراعلی مریم نواز کا پہلے فیز میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کو 240ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
-
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک، ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.