
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
یو این
ہفتہ 28 جون 2025
23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور روانڈا کے مابین امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن و استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طے پانے والے اس معاہدے میں جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں اور گریٹ لیکس خطے میں میں کشیدگی کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ تمام فریقین کے لیے امن و سلامتی کے طویل مدتی مقاصد کو حاصل کرنے میں مددگار ہو گا۔
(جاری ہے)
اس معاہدے پر جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے جس سے یہ طویل تنازع حل ہونے کا امکان ہے۔
طویل بحران اور امید افزا معاہدہ
جمہوریہ کانگو طویل عرصہ سے روانڈا پر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ وہ اس کے مشرقی علاقوں میں سرگرم باغی گروہ ایم 23 کو مدد دے رہا ہے جس نے شہریوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کیا ہے اور اس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
تاہم، راونڈا ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔حالیہ برسوں کے دوران اس علاقے میں ایم 23 کے حملے بڑھ جانے سے جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے مابین تناؤ میں بھی اضافہ ہو گیا جس پر عالمی برادری تشویش کا اظہار کرتی چلی آئی ہے۔
انتونیو گوتیرش نے فریقین میں ثالثی پر امریکہ کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں قطر، افریقی یونین اور ٹوگو کے صدر گناسنگبے کی جانب سے ہونے والی کوششوں کی ستائش بھی کی ہے۔
انہوں نے مشرقی افریقہ کے ممالک کی برادری اور جنوبی افریقہ کی ترقیاتی برادری کی جانب سے مقرر کردہ پانچ مشترکہ ثالثوں کے اہم کردار پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔قرارداد 2773 پر عملدرآمد
سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے اور بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2773 پر پوری طرح عملدرآمد کریں جس میں جنگ بندی اور تمام متفقہ اقدامات بھی شامل ہیں۔
اس قرارداد میں جمہوریہ کانگو اور روانڈا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لڑائی فوری طور پر بند کریں اور علاقائی سطح پر بات چیت کے ساتھ سفارتی ذرائع سے اپنے اختلافات کو دور کریں۔
قرارداد کے ذریعے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکامی مشن کو جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں مدد کی فراہمی جاری رکھنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، اسے شہریوں کو تحفظ دینے کے علاوہ سیاسی عمل میں تکنیکی و انصرامی مدد کی فراہمی کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
قرارداد کے مطابق، بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام، انسانی حقوق کا تحفط اور سرحد پار مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کی روک تھام ضروری ہے۔
مفاہمت میں مدد کی ضرورت
جمہوریہ کانگو کے لیے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور ملک میں اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ بینٹو کیٹا نے سلامتی کونسل کو ملکی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرچہ ملک کے مشرقی علاقے میں کشیدگی بدستور عروج پر ہے لیکن امن عمل کی بدولت اس میں کمی آںے کا امکان ہے۔
انہوں نے معاہدے میں سہولت دینے پر امریکہ کے فعال کردار کا شکریہ ادا کیا اور ثالثی کے لیے انگولا کے صدر لورینسو اور ٹوگو کے صدر گناسنگبے کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے اتحاد کو فروغ دینا ہو گا اور جموریہ کانگو کے صدر کی جانب سے شروع کیے گئے مفاہمتی اقدامات میں مدد فراہم کرنا ہو گی۔

مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے
-
نوجوان اپنے کردار پر سمجھوتہ نہ کریں، صحت کا نظام آبادی کے دباؤ سے لڑکھڑا گیا ہے
-
افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
-
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
-
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
-
اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملہ
-
سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے
-
چین میں شدید بارشیں ایک اور شہر زیر آب
-
مخصوص نشستوں کا حالیہ عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے
-
وزیراعلی مریم نواز کا پہلے فیز میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کو 240ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
-
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک، ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.