پشین،ولی جان آغا آبائی علاقے کلی کربلا میںسپردخاک

بدھ 20 جولائی 2022 23:36

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2022ء) پشتونخوا میپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق رکن صوبائی اسمبلی آغا سیدلیاقت علی کے بھتیجے سابق ضلعی نائب ناظم شہید ولی جان آغا کو ان کے آبائی علاقے کلی کربلا میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیا گیا، جبکہ واقعہ کے خلاف کربلا میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی۔ تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔

مقتول کے نماز جنازہ میں پشتونخوا میپ کے سینئر ڈپٹی چئیرمین عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی صدر سابق ایم این اے عبدالقہار ودان، سینئر نائب صدر محمدعیسی روشان، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، سردار امجدخان ترین، علاوالدین کولکوال، سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ، جمیعت علما اسلام پشین کے ضلعی آمیر مولانا عزیزاللہ حنفی، سابق ضلع ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ، ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی، اسسٹنٹ کمشنرز محمداعجاز سرور، حفیظ اللہ سوری، محمدعلی درانی، سابق ناظم پشین سٹی اصغرخان، ملک منظوراحمد اچکزئی، ڈاکٹر نصیب اللہ ترین، امان اللہ ترین، حاجی عبدالغفار ترین، ڈائریکٹر زراعت فضل الرحمان، ملک محمدشاہ کاکڑ، سابق ناظم ناظم سید عبدالرشیدآغا، عبدالصمدخان اچکزئی اور ملک عزیز خان کاکڑ سمیت مختلف سیاسی، قبائیلی اور مذہبی رہنماوں، ڈاکٹرز، وکلا، صحافیوں، ضلعی انتظامی حکام اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سید ولی جان آغا گزشتہ روز کلی کربلا میں مسلح آفراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کے واقع میں شہید ہوگئے تھے، وہ 2001 سے 2005 کے سابق بلدیاتی نظام کے دوران چار سال پشین کے ضلعی نائب ناظم رہی