پی ٹی آئی والے اپنے قانونی مشیروں کیخلاف احتجاج کریں‘پرویز رشید

یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے اور لڈیاں ڈالے اور لڈو بھی بانٹے

ہفتہ 23 جولائی 2022 12:00

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے اور لڈیاں ڈالے اور لڈو بھی بانٹے۔