راجن پور میں بارش اور سیلاب سے تباہی، فصلیں تباہ، ہزاروں افراد متاثر

اتوار 31 جولائی 2022 21:00

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2022ء) راجن پور میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، ندی نالوں کے سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ سیکڑوں بستیاں اٴْجڑ گئیں۔راجن پور میں بارشیں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی میدانی اور دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے،سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے سیلاب سے پہلے ہم غریب لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے تاہم آج ہم خود دانے دانے کو ترس رہے ہیں۔حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے دو لاکھ 57 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، 37 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں، ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔