’پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمنکے زیر اہتمام 5اگست صبح 10بجے چمن کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا

منگل 2 اگست 2022 23:15

لله*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2022ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام 5اگست صبح 10بجے چمن کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس سے پارٹی کے صوبائی وضلعی رہنماء خطاب کرینگے ۔ بیان میں تمام عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج تحریک کو کامیابی سے ہمکنار بنائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت وتجارت کی بندش سے مقامی عوام کا معاشی قتل عام جاری ہے تجارت نہ ہونے کے باعث جہاں ماضی میں تقریباً7ارب کی تجارت ہوتی رہی وہ آج اڑھائی ارب تک پہنچ چکی ہے جس سے نہ صرف ملکی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ کاروباری حضرات بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

حتی کہ یہاں ہینڈ کیری تک کی اجازت بھی نہیں دی جاتی اس کے علاوہ چھوٹے تاجر (لغڑیوں ) جن کے خاندانوں کی روزی روٹی چمن پوائنٹس پر جاری کاروبار سے منسلک ہیں پابندی کے باعث ان کے گھروں کو چولہے تک بند ہوچکے ہیں ۔

ہینڈ کیری کیلئے کم از کم 20کلو تک کی منظوری ماضی میں دی گئی تھی اوردنیا بھر میں ہینڈ کیری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ ڈیورنڈ لائن سے مربوط ہر 5کلو میٹر پر پوائنٹس بنائیں گئے ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پوائنٹس کو ہفتے میں مخصوص دنوں اور اوقات میں مکمل بحال رکھتے ہوئے ہر قسم کی تجارت وکاروبار کی اجازت دی جائے سوائے منشیات واسلحہ جو کہ سمگلنگ کے زمرے میں آتے ہیں ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ان پوائنٹس کی بحالی کے باعث مین گیٹ پرعوام کو درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات اور ریلیف حاصل ہوگا مذکورہ پوائنٹس پر بھی خواتین ، ضعیف العمر ، معذور ومریضوں کیلئے علیحدہ اور کاروباری حضرات کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظامات ہونے چاہیے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کلیئرنس اور سکیننگ کے بعد کئی بھی تلاشی ، چھاپے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے جگہ جگہ تلاشی کے باعث ٹرانسپورٹرز اور بالخصوص فریش آئٹمز والی Acکنٹینرز کو روکنے سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ بروقت رسائی نہ ہونے سے کافی نقصان ہوتا ہے جبکہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر ہر قسم کے نجی چینوں پر سماج دشمن عناصر کی جانب سے بھتہ خوری کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ان عناصر کیخلاف فوری طو رپر کارروائی کی جائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امن وامان کی ابتر صورتحال کے باعث عوام کے سرومال کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ایف سی ، ضلعی انتظامیہ عوام کو امن وامان کی فراہمی جبکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ شہر میں منشیات فروشی کے اڈوں ، سٹریٹ کرائمز ، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں سویلین مارشلاء ہے ،سول انتظامیہ ہر فورم پر بے بس اور لاچار ہیں اور ڈپٹی کمشنر ودیگر کو کسی بھی قسم کا کوئی اختیار حاصل نہیں جب تک سویلین مارشلاء کا خاتمہ نہیں ہوتا اٴْس وقت تک مسائل حل ہوسکتے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن شہر کو Aایریا میں ایک سے 5کلومیٹر تک مزید توسیع کرنے کا اقدام قابل قبول نہیں ۔ انہی عوامی مسائل سے متعلق پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام ضلع چمن میں 5اگست بروز جمعہ کو احتجاجی تحریک شروع ہوگی اور ہر جمعہ کے روز پارٹی کے زیر اہتمام عوامی مسائل پر احتجاج منعقد ہونگے اور یہ تحریک عوامی مسائل کے خاتمے اور اس کے حل تک جاری رہیگی ،عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔