Live Updates

پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری پارٹی فنڈنگ کو لیکر عمران خان پر پھٹ پڑیں

جمعہ 5 اگست 2022 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر فوزیہ قصوری کا نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے ٹورنٹو کی تقریب میں جمع 3 لاکھ ڈالر سے متعلق سوال کیا۔فوزیہ قصوری نے کہا کہ ٹورنٹو میں ہونے والی ایک تقریب میں عمران خان اور میں موجود تھے، اس تقریب میں خان صاحب نے خود کہا تھا کہ 3 لاکھ ڈالرز جمع ہوئے لیکن اس کے بعد سال بھر تک پتا نہیں چلا کہ وہ 3 لاکھ ڈالر کہاں گئی ہم ای میلز پر پوچھتے رہے کہ وہ ڈالر پہنچے یا نہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات